کاشتکاروں کو جدید زرعی پیداواری ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات شروع

بدھ 27 مئی 2015 14:46

فیصل آباد ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) زرعی توسیع کی تنظیم نو کے تحت زرعی توسیع کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ اور کاشتکاروں کو جدید زرعی پیداواری ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیاگیاہے جبکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت نے اس ضمن میں بھر پور انتظامات بھی شروع کردیئے ہیں تاکہ ایگریکلچرل ایکسٹینشن کے ذریعے زرعی اجناس کی پیداوار میں شاندار اضافہ یقینی بنایا جاسکے۔

ایگریکلچرل ایکسٹینشن اینڈ رورل ڈویلپمنٹ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ سال 2001ء کے ڈیوولوشن پلان کے تحت محکمہ زراعت توسیع کے انتظامی ڈھانچہ میں تبدیلیاں لائی گئیں جن کی بنا پر محکمہ زراعت توسیع صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے تحت بیک وقت کام کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ موجودہ زرعی توسیع سسٹم 1978ء میں متعارف کرائے جانیوالے ٹریننگ اینڈ وزٹ کی تبدیل شدہ شکل ہے جس کے تحت محکمہ زراعت توسیع کا عملہ گاؤں ،مرکز ، تحصیل اور ضلع کی سطح پر کاشتکاروں کوجدید پیداواری ٹیکنالوجی کی تربیت و دیگر توسیعی سرگرمیاں سرانجام دے رہا ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ زرعی توسیع کی تنظیم نو کمیٹی کے تحت زرعی توسیع سروس کو کاشتکاروں کیلئے زیادہ مفید بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :