باغات والی زمینوں میں ہلدی کاشت کرکے اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے،زرعی ماہرین

بدھ 27 مئی 2015 14:46

فیصل آباد ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے کہاہے کہ باغات والی زمینوں میں ہلدی کاشت کرکے اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے لہٰذا کاشتکار اس جانب توجہ مبذول کرتے ہوئے باغات والی زمینوں میں بھی ہلدی کی کاشت کا عمل شروع کرلیں تاکہ انہیں زیادہ مالی منفعت حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ ہلدی کی کاشت کیلئے زمین میں تین سے چار مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو نرم و بھربھرا کرلینا چاہیے تاہم اگر روٹا ویٹر کی سہولت دستیاب ہو تو ایک دفعہ روٹا ویٹر چلا کر بیج کااگاؤ کئی گنا بہتر بنایاجاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بعض کاشتکار فصلات کی کاشت کے وقت بیجوں کی شرح کو مد نظر نہیں رکھتے جس کے باعث فصلات کی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے لہٰذا کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے فی مرلہ یا فی ایکڑ کے حساب سے بیجوں کی مقررہ مقدار ڈالنے کا عمل بھی یقینی بنائیں۔