نیپال کی زلزلہ متاثرہ پہاڑیاں اب زیادہ خطرناک ہوچکی ہیں،ماہرین ارضیات

بدھ 27 مئی 2015 14:40

نیپال کی زلزلہ متاثرہ پہاڑیاں اب زیادہ خطرناک ہوچکی ہیں،ماہرین ارضیات

کھٹمنڈو۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ماہرین ارضیات نے کہا ہے کہ نیپال کے حالیہ زلزلہ میں پہاڑیوں پر سے تودے گرنے کے تین ہزار سے زائد واقعات رونما ہو چکے ہیں اور آئندہ مون سون میں حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی کے ارضیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ زلزلہ کی وجہ سے پہاڑ غیر مستحکم ہوئے جبکہ ان پر موجود مٹی اور چٹانیں متاثر ہوئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو پہاڑیاں زلزلہ میں نہیں گری ہیں اور انہیں نقصان پہنچا ہے وہ زلزلہ سے پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ خطرناک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیپال کے پہاڑوں کی موجودہ صورتحال پر ایک تجزیہ ضروری ہے۔ واضح رہے کہ نیپال میں زلزلہ کے بعد سے پہاڑوں پر سے مٹی کے تودے گرنے کا عمل جاری ہے جس سے وہاں کی سیاحت اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :