چمن، اغواء ہونے والا نوجوان کو لیویز نے بازیاب کرالیا ،تحصیلدار یونس اچکزئی

بدھ 27 مئی 2015 14:32

چمن۔27مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)چمن سے ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والے مغوی کو بازیاب کرالیا گیا ہے،تحصیلدار یونس اچکزئینے کہا کہ ایک ہفتہ قبل ولی محمد خان میدانہ کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے لالئی کوآغوا ء کرلیا تھا جس کہ اغواء کاروں نے زیر تعمیر عمارت کے تہہ خانے میں رکھا تھا جس پر لیویز فورس نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر آپریشن شروع کیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران اغواکاروں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مغوی نوجوان کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔