ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے چوری اور حادثات کی مد میں محکمہ کو پہنچنے والے نقصان کی انکوائریاں گول کر دی

بدھ 27 مئی 2015 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے چوری اور حادثات کی مد میں محکمہ کو پہنچنے والے نقصان کی انکوائریاں گول کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مالی سال2012,13 کے دوران محکمہ کو گاڑیوں ‘ موٹرسائیکلوں اور اسلحہ کی چوری کی مد میں3کروڑ45لاکھ 25ہزار927 روپے کا نقصان پہنچا جن کی متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز تو درج کروائی گئیں لیکن ہوم ڈیپارٹمنٹ نے محکمانہ سطح پر ان تمام واقعات کے حقائق جاننے کیلئے گزشتہ تین سال میں کوئی انکوائری نہیں کی جس کی وجہ سے ہونیوالے نقصان کا معاملہ ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :