حکومت کا آئندہ مالی سال کے دوران ملکی دفاع کیلئے تقریباً 10 فیصد زائد 772 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ

بدھ 27 مئی 2015 14:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران ملکی دفاع کیلیے 772 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیاہے،دفاعی بجٹ کے مد میں رکھی جانے والی یہ رقم پچھلے مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال دفاعی بجٹ کیلیے مختص رقم 700 ارب روپے تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے فوجی آپریشن ”ضرب عضب“اورپاک چین اقتصادی راہداری سے متعلقہ منصوبوں کی حفاظت کیلیے سیکیورٹی فورس تیارکرنے کیلیے 45 ارب روپے الگ سے مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔اس طرح سے مالی سال 2015-16 میں حکومتی منظوری کے بعددفاعی اخراجات 7 81 ارب روپے تک پہنچ جائیں گے جبکہ مسلح افواج کے لیے مختص پنشن اوردفاعی ترقیاتی منصوبوں کی رقم اس میں شامل نہیں۔