اسلام آباد : چئیر مین پیمرا کی بحالی کو روکنے کے لیے وفاق کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے خارج کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 مئی 2015 14:12

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مئی 2015 ء) : چئیر مین پیمرا چودھری رشید کی بحالی پر عملدر آمد روکنے کے لیے وفاق کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس نور الحق قریشی نے کی، عدالت نے چئیر مین پیمرا کی بحالی کے فیصلے پر عملدر آمد روکنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی، جستس نور الحق قریشی نے دوران سماعت دریافت کیا کہ کیا چودھری رشید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جس پر چئیر مین پیمرا کے وکیل نے بتایا کہ جی ہاں چودھری رشید بحالی کے بعد ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھال چکے ہیں، سماعت میں چودھری رشید نے بھی شرکت کی جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے، درخواست مسترد ہونے پر وفاق کی جانب سے استدعا کی گئی کہ بحالی کے فیصلے پر عملدر آمد دو ہفتوں کے لیے ملتوی کیا جائے تا کہ نظر ثانی کی درخواست دائر کی جا سکے جس پرعدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت کو عدالت کے فیصلے پرر عملدر آمد کرنے کے لیے نوٹی فکیشن جاری کرنا پڑے گا..

متعلقہ عنوان :