وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، سول اور عسکری حکام کی شرکت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 مئی 2015 14:06

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،  سول اور عسکری حکام کی شرکت

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مئی 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزرا چوہدری نثار، اسحاق ڈاور اور خواجہ آصف سمیت دیگر وفاقی اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ قومی ایکشن پلان پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں سینئر عسکری حکام نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کراچی میں جاری آپریشن اور کراچی کی صورتحال پر کا بھی بغور جائزہ لیا گیا.

متعلقہ عنوان :