آسٹریلوی خاتون نے دو بچوں کو چھوڑ کر داعش میں شمولیت اختیار کرلی

بدھ 27 مئی 2015 14:02

آسٹریلوی خاتون نے دو بچوں کو چھوڑ کر داعش میں شمولیت اختیار کرلی

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) آسٹریلوی خاتون نے دو بچوں کو چھوڑ کر شام میں داعش میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد وہ عسکریت پسند گروپ کو تعلق اختیار کرنیوالے 100 سے زائد آسٹریلوی شہریوں میں شامل ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ جیسمینہ ملووانا نامی خاتون نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنے 5 اور 7 سالہ دو بچوں کو آیا کے پاس چھوڑا اور واپس نہیں آئیں۔رپورٹ کے مطابق خاتون کے سابق شوہر کو ان کی جانب سے شام میں ہونے کا پیغام ملا ، ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ میں اس وقت اپنے بچوں کے بارے میں سوچ رہا ہوں، میں یقین نہیں کرسکتا کہ وہ اپنے دو بچوں کو چھوڑ گئی ہے ۔آسٹریلوی حکومت نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :