فرانس میں آغاخان کمیونٹی کے ہیڈکوارٹرکے منتظم کی اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر حملے کی مذمت

بدھ 27 مئی 2015 13:56

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) فرانس میں آغاخان کمیونٹی کے ہیڈکوارٹرکے منتظم سکندر حود نے اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انتہاء پسند ی کو ہرصورت ختم کرناہوگا۔فرانس میں اسماعیلی کمیونٹی کاہیڈ کوارٹرسانحہ صفورسے متعلق ہونیوالی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوارٹر کے منتظم البانیہ کے مرحوم پرنس کے بیٹے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان میں ہو یا عراق میں ہر جگہ اس کا مقابلہ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کومستحکم اور قانون کی عملداری کی جانی چاہئے اور اسلام کے نام پرمسلمانوں اورمسیحیوں کوقتل اور ان کے مقدس مقامات کومسمارکیاجانابرداشت نہیں کیاجاسکتا۔