شجاع آباد : گھریلو تنازعے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 مئی 2015 13:47

شجاع آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مئی 2015 ء): راجہ رام میں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے جھلسنے والی خاتون کو بیٹی کے ہمراہ نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون اور بچی کی حالت تشویشناک ہے تاہم انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے.