نجی کمپنی کی سوئی سدرن گیس کمپنی سے فراڈ کی کوشش،ایل این جی کا ٹھیکہ حاصل کرنے کے لئے سات ارب روپے کے مالی معاونت کا جعلی بینک لیٹر سوئی سدرن گیس کمپنی کو فراہم کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 مئی 2015 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) زرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایل این جی کا ٹھیکہ فراہم کرنے کے لئے ٹینڈر اوپن کیا تو تین کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اینگرو پاکستان کو پہلے ہی ایل این جی کا ٹھیکہ موجود ہونےکی بنا پر نااہل قرار دے دیا،سوئی سدرن نےبولی میں حصہ لینے والی دوسری کمپنی پاکستان گیس پورٹ لمیٹڈ کو بغیر کسی جواز کے ٹھیکے کے لئے نااہل قرار دے دیا تاہم اکبر ایسویسی ایٹس نامی کمپنی کی جانب سے نجی بینک کی مالی معاونت کا سات ارب روپے کا جعلی لیٹر فراہم کر نے کے باوجود ایل این جی کا ٹھیکہ دینے کے لئے اہل قرار دے دیا۔

زرائع کے مطابق معاملہ ا?ڈیٹر جنرل کے نوٹس میں ا?نے کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی نے نجی کمپنی کی جانب سےبینک کے لیٹر کی تصدیق کی تو بینک نے سات ارب روپے کے مالی معاونت کے سرٹیفیکیٹ کو بوگس قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :