ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ،بیرون ملک مقیم پاکستانی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 مئی 2015 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) مانچسٹر سے جاری بیان میں بئیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ڈسکہ واقعہ پولیس کے ظلم اور بربریت کی واضح مثال ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی دکھ کی اس گھڑی میں وکلائ کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے پویس نظام میں اصلاحات لائے بغیر تشدد کے عنصر کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری حکومت کا اچھا اقدام ہے تاہم ملزمان سے تفتیش کا عمل جلد مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ وکلائ میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :