لاہور ہائیکورٹ نے موجودہ سال کی حج پالیسی کوکالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پٹیشنز کی جانب سے واپس لینے کی بنائ پر نمٹا دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 مئی 2015 13:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ حکومت نے حج پالیسی مرتب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر نہیں رکھا جسکی وجہ سے اس سال بھی حج مہنگا ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حج پالیسی بناتے وقت عازمین حجاج کی سہولیات کو مد نظر نہیں رکھا گیا لہذا عدالت اس پالیسی کا کاعدم قرار دے۔

وزارت مذہبی امور کے جوائینٹ سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ وزارت حج نے گذشتہ سال کی حج پالیسی کو ہی موجودہ سال کے لئے نافذ کر دیا ہے۔جس پر عدالت نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدائت کی تو پٹیشنز نے درخواست واپس لے لی۔جس پر عدالت نے درخواست واپس لئے جانے کی بنائ پر نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :