حیدر آباد ، طیارہ ہائی جیکنگ کے 2 قیدیوں کو خٌ پھانسی دی جائے گی

بدھ 27 مئی 2015 13:42

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) سینٹرل جیل حیدر آباد میں پی آئی اے کا طیارہ مسافروں اور عملے سمیت ہائی جیک کرنے کے الزام میں سزائے موت کے منتطر 2 قیدیوں شہسوار بلوچ اور صابر بلوچ کو آج جمرات کو پھناسی دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

جیل انتظامیہ نے پھانسی کی تیاریاں مکمل کر لیں بلوچستان کے تربت ایئرپورٹ سے پی آئی اے کا طیارہ مسافروں اور عملے سمیت بھارت لے جانے کی کوشش کرنے والے 3 میں سے دو ہائی جیکروں شہسوار بلوچ اور صابر بلوچ کی 16 مئی کو صدر مملکت نے رحم کی اپیلیں مسترد کر دی تھیں جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بلیک وارنٹ جاری کر کے 28 مئی کو سزائے موت کے عمل کی نگرانی کے لئے سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 6 کی تقرری کر دی ہے جو کل سزائے موت کے قیدیوں کی پھانسی کے عمل کی نگرانی کریں گے اور دونوں قیدیوں کو کل جمعرات کی صبح پھانسی دی جائے گی ۔