لسبیلہ ایف سی کی کا روائی، 8 دہشت گرد گرفتار

بدھ 27 مئی 2015 13:40

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) لسبیلہ ایف سی نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ایف سی نے بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا جس میں 14 خود کار رائفلز ، مشین گنز واکی ٹاکی برآمد کر لیا ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد شامل ہیں اور یہ دہشت گرد جب ارد گرد نواح کے علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

متعلقہ عنوان :