سعودی عرب،عمرہ کمپنیوں نے زا ئرین کو لو ٹنا شروع کر دیا

سپانسرز کمپنیاں زائرین سے عمرہ ویزہ لگوانے کیلئے دو سو ریال کی بجائے دو ہزار ریال فی کس وصول کر نے لگیں ، پاکستان کے لاکھوں زائرین عمرہ کی سعادت سے محروم

بدھ 27 مئی 2015 13:35

سعودی عرب،عمرہ کمپنیوں نے زا ئرین کو لو ٹنا شروع کر دیا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) سعودی عرب کی عمرہ کمپنیوں نے عمرہ ویزہ فیس میں اچانک بے تحاشا اضافہ کردیا ، جس سے پاکستان کے لاکھوں زائرین عمرہ کی سعادت سے محروم ہوگئے ۔ آن لائن کے مطابق سعودی عرب کی سپانسرز کمپنیاں پاکستانی عمرہ زائرین سے شعبان اور رمضان کے مہینے میں عمرہ ویزہ لگوانے کیلئے دو سو ریال کی بجائے دو ہزار ریال فی کس وصول کررہی ہے جس کی ویزہ فیس پاکستانی مالیت 55ہزار کے لگ بھگ بنتی ہے جبکہ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے اس عمرہ ویزہ فیس کو حرام قرار دیا ہوا ہے جبکہ پاکستانی عمرہ زائرین فی کس فیس کے علاوہ جہاز ، ہوٹل کے قیام و طعام اور دیگر اخراجات خود برداشت کرینگے اس طرح عمرہ زائرین فی کس 3لاکھ روپے تک اخراجات برداشت کرینگے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء آن لائن کو اس سلسلے میں ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج کے کنوینر حافظ شفیق کاشف نے نے بتایا کہ سعودی عرب کی عمرہ کمپنیوں کی طرف سے عمرہ ویزہ کے ریٹس میں بے تحاشا اضافے پر عمراہ زائرین میں گہری تشویش پائی جارہی ہے اور یہ پاکستانی زائرین کو رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت سے محروم کرنے کا ایک منصوبہ ہے انہوں نے سعودی وزارت حج اور وزارت مذہبی سے مطالبہ کیا ہے کہ عمرہ حج زائرین کو ویزہ سہولت مفت فراہم کی جائے جو قبل ازیں یہ سہولت ہمیشہ مفت دی جاتی تھی مگر سعودی عرب کی سپانسرز کمپنیاں پاکستانی زائرین سے شعبان میں ہی دو ہزار ریال فیس وصول کررہی ہے اس کے عوض وہ کوئی سہولت فراہم نہیں کرے گی

متعلقہ عنوان :