ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 19 گھنٹے سے تجاوز کر گیا

بدھ 27 مئی 2015 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 19 گھنٹے سے تجاوز کر گیا بجلی کا شارٹ فال 5100 میگاواٹ تک پہنچ گیا ۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا معمولات زندگی بھی شدید متاثر ہوئیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے اور گرمی کی شدت میں اضافے سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں بھی اصافہ ہو گیا ہے ملک بھر کے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گئی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 19 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا گئے ہیں شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی روڈ شیڈنگ میں اضافے کی وجہ سے حصول روزگار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حکام کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو رہا ہے حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی پیداوار میں شارٹ فال 5100 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ملک بھر میں بجلی کی پیداوار 11900 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 16 ہزر میگاواٹ تک ہے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں اگر گرمی کی صورت حال برقرار رہی تو لوڈشیڈنگ شارٹ فال میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :