ملتان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کار وائی،40اشتہاریوں سمیت45افراد گرفتار

بدھ 27 مئی 2015 13:16

ملتان ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ملتان پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 40اشتہاریوں سمیت 45افراد کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم عبدالستار سے 10لیٹر شراب اور ملزم محمد افضل سے 05لیٹر شراب جبکہ پولیس تھانہ صدر نے ملزم جاوید سے 06لیٹر شراب، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم مشتاق سے پسٹل معہ 02گولیاں جبکہ پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم افضال سے ریوالور معہ 03گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔

دریں اثناء پولیس ضلع ملتان نے 40اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرلیا جن میں سے 15ملزمان سنگین نوعیت کے ہیں۔01اشتہاری مجرمان ٹاپ 10کیٹگری کا ،01اشتہاری مجرم ٹاپ 20کیٹگری کا جبکہ آئی جی پنجاب کی جاری کردہ مطلوب افراد کی فہرست کے 10اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں 05عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :