چمن : لیویز اور اغوا کاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، مغوی طالبعلم بازیاب کر وا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 مئی 2015 13:09

چمن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مئی 2015 ء) : شین تالاب میں اغوا کاروں اور لیویز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لیویز اہلکاروں نے اغوا کاروں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس میں ایک مغوی طالبعلم عنایت اللہ کو بازیاب کر والیا گیا، تحصیلدار چمن یونس اچکزئی کے مطابق مغوی کو 10 روز قبل اغوا کیا تھا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ملزمان کی گرفتاتی کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :