آئندہ مالی سال معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا ہوگا،پلاننگ کمیشن کا سالانہ منصوبے میں انتباہ

بدھ 27 مئی 2015 12:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)پلاننگ کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں ملکی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا ہوگا جبکہ سالانہ منصوبے میں اقتصادی ترقی کا ہدف5.5فیصد مقررکرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ مالی سال کے سالانہ منصوبے کی کاپی کے مطابق برآمدات کا ہدف25.50ارب ڈالر اورتجارتی خسارہ17ارب ڈالر تک محدود رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ، زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 3.9فیصد اورلائیواسٹاک کی ترقی کا ہدف4.1فیصد مقررکرنے کی تجویزدی گئی ہے ، ماہی گیری کی ترقی کا ہدف 3 فیصد اورصنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 6.4فیصد کرنے کی تجویزدی گئی ہے ، سالانہ منصوبے کی دستاویز کے مطابق معدنیات کی ترقی کا ہدف 6 فیصد، مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی کا ہدف 6.1فیصد مقرر کیاگیاہے۔

اجلاس میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے 580ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔