مشروبات پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی9سے بڑھا کر 16 فیصد، خوردنی تیل کی قیمت 2روپے فی لٹر تک بڑھانے کی تجویز

بدھ 27 مئی 2015 12:40

مشروبات پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی9سے بڑھا کر 16 فیصد، خوردنی تیل کی قیمت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے آئندہ مالی سال کے لیے چینی، مشروبات اور خوردنی تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجو یز دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نئے وفاقی بجٹ اور رمضان المبارک کی آمد آمدہے ، ایسے میں ایف بی آر نے حکومت کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی ہے ، مشروبات پر9 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے جس کو 15سے 16فیصد بڑھانے کی تجویز دی ہے ، ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چینی پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی جائے یا پھر سیلز ٹیکس کو 17فیصد کرکے اس پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو ختم کردیا جائے۔ایف بی آر نے خوردنی تیل کی قیمت میں بھی ایک سے 2 روپے فی لٹر بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔