سورج کل بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا ،قبلہ رخ کا تعین درست کر لیں

بدھ 27 مئی 2015 12:34

سورج کل بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا ،قبلہ رخ کا تعین درست کر لیں

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)سورج کل جمعرا ت کو بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔28مئی بروز جمعرات پاکستانی وقت کے مطابق دو بج کر 18منٹ پر دوپہر کوسورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گااس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گااس روز قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

دوبارہ سورج16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔28مئی بدھ کو قبلے کا رخ متعین کرنے کیلئے زمین میں ایک چھڑی عموداً گاڑ دیں اس مقررہ وقت پر اس چھڑی کے سایے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوباًزاویہ قائمہ بنائیں یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا۔اس برس سورج دوسری مرتبہ16جولائی کو دوپہر 2بج کر 26منٹ پر بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا۔