کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے ناقابل برداشت ہیں ، راجناتھ سنگھ

بدھ 27 مئی 2015 12:32

کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے ناقابل برداشت ہیں ، راجناتھ سنگھ

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) کشمیری مزاحمتی لیڈران کے جلسوں میں ” پاکستان زندہ باد “ کے نعروں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 370 بارے بھاجپا کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے البتہ کوئی بھی فیصلہ عوام کو اعتماد میں لیکر کیا جائے گا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ نے کولکتہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جموں کشمیر سے جڑے کئی سوالوں کے جواب دیئے جب ان سے دفعہ 370 کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے موقف بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے دفعہ 370 بارے ہمارے موقف میں کوئی پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 بارے ہمارے موقف میں کوئی دو رائے نہیں ہیں تاہم انہوں نے بتایا کہ جموں میں ایک نئی حکومت برسر اقتدار آئی ے بی جے پی کو بھی پہلی بار ریاستی حکومت کا حصہ بننے کا موقع فراہم ہوا ہے لہذا پہلے تعمیر و ترقی کے کام ہونے دیئے جائیں ۔

(جاری ہے)

راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ جب بھی ہم کچھ کرنا چاہیں گے تو اس اس بارے عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا کشمیری مزاحمتی لیڈران کے جلسوں میں پاکستانی پرچم لہرانے کے واقعات بارے وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتی سرزمین پر کسی کی طرف سے پاکستان کے حق میں نعرے بازی ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ مسرت عالم کو کیوں گرفتار کیا گیا انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی آباد کاری کیلئے ہم نے ایک فنڈ قائم کیا ے ہم جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ سے بات چیت کرتے آئے ہیں اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ پنڈتوں کی آباد کاری کیلئے زمین فراہم کی جائے گی

متعلقہ عنوان :