جعلی ( غیر رجسٹرڈ ) یونیورسٹیوں کے بارے میں صوبائی حکومتوں کو مسلسل خط لکھتے رہتے ہیں ، ھائیر ایجوکیشن کمیشن

بدھ 27 مئی 2015 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ھائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ہم ( غیر رجسٹرڈ ) جعلی یونیورسٹیوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو مسلسل خط لکھتے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ھائیر ایجوکیشن باقاعدہ طور پر غیر رجسٹرڈ ( جعلی ) یونیورسٹیوں کے ناموں کا اشتہار دیتا رہتا ہے تاکہ والدین اور طلبہ محتاط رہیں اپنے ایک انٹرویو میں ھائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین نے کہا کہ ہم غیر رجسٹرڈ یونیورسٹیوں سے متعلق صوبائی حکومتوں کو مسلسل خط لکھتے رہتے ہیں ۔

تاہم ہمارے پاس طاقت استعمال کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ صوبائی حکومتیں ہیں ایسی یونیورسٹیوں کے خلاف ایکشن لے سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایک ایسا ادارہ چالنے کا دعوی کرتا ہے جس کی ڈگری کہیں اور تسلیم شدہ ہے تو ھائیر ایجوکیشن کمیشں اس بارے میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا ۔ ہمارے پاس جاری شدہ ڈگری کی تصدیق کے لئے مکمل میکانزم موجود ہے