سرگودھا میں بجلی چوروں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری

بدھ 27 مئی 2015 12:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) واپڈا نے بجلی چوری کرنیوالے 87 شخصیات کی بجلی چوری پکڑ کر 46 کیخلاف مقدمات درج کروائے جبکہ 80 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیااس سلسلہ میں کسی بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی 30 جون تک بڑے بڑے نا دھندگان سے وصولی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں اور 30 جون تک نا دھندگان سے ریکوری کا ٹارگٹ پورا کیا جائیگا واجبات ادا نہ کرنیوالے نادھندگان کی نہ صرف بجلی کاٹ دی جائیگی بلکہ ان کا ٹھکانہ جیل ہوگا ان خیالات کا اظہار ایس ای واپڈا شیخ عامل صدیقی نے شاہین احسان مغل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے انہوں نے تمام صارفین سے اپیل کی کہ وہ گرمی کے دوران بجلی کا استعمال کم سے کم کریں تاکہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کی جاسکے شیخ عامل صدیقی نے کہا کہ 46 ایسی شخصیات کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں جو نہ صرف بااثر ہیں بلکہ وہ بجلی چوری میں ملوث ہیں جبکہ 87 مجموعی طور پر بجلی چور گرفتار کئے گئے جنہیں 80 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ چھاپہ مار ٹیمیں پورے علاقہ میں پوری طرح متحرک ہیں شہریوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہے کہ وہ بجلی چوری کی نشاندہی کریں وہ ملک اور قوم کا فائدہ ہے اس موقع پر شاہین احسان مغل نے ایس ای واپڈا عامل صدیقی اور ان کی ٹیم کو بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس سے بجلی چوروں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور عوام کو بہتر بجلی کی سہولتیں میسر آئینگی۔

متعلقہ عنوان :