Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 3 جون کو سرگودھا آئینگے

بدھ 27 مئی 2015 12:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 3 جون کو سرگودھا آئینگے وہ میلہ منڈی گراؤنڈ میں گورنمنٹ کالج کا افتتاح کرنے کے علاوہ سلانوالی روڈ پر ہلال احمر ہسپتال کا دورہ بھی کرینگے جہاں تھلیسمیا سنٹر میں داخل بچوں کی عیادت بھی کرینگے یہ بات رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز اور ملک عزیز الحق نے بتائی انہوں نے بتایا کہ وہ دورہ سرگودھا کے موقع پر اہل سرگودھا کیلئے کئی میگا پراجیکٹ کا اعلان کرنے کے علاوہ سرگودھا کے شہریوں کیلئے مزید ترقیاتی منصوبے بھی دینگے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سرکاری افسران‘ ارکان اسمبلی اور مختلف وفود سے مختصر ملاقات بھی کرینگے ان کے دورہ سرگودھا کو حتمی شکل دیدی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سرگودھا میں 50 بستروں پر مشتمل فاؤنٹین ہسپتال کا افتتاح بھی کرینگے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات