سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب مذید 8 مجرمان اشتہاریوں اور 1عدالتی مفرور کوگرفتارکرلیا

بدھ 27 مئی 2015 12:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب مذید 8 مجرمان اشتہاریوں اور 1عدالتی مفرور کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے محمد وقاص سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن ، مسماة حمیداں بی بی سکنہ عمران ٹاؤن، تھانہ ساجد شہید پولیس نے ذوالفقار سکنہ گل والا، بشارت علی سکنہ چک79 شمالی، حاجی انصر سکنہ سوسائٹی کالونی، سیّد مصائب حسین سکنہ ساہیوال، تھانہ لکسیاں پولیس نے ظفر اقبال سکنہ مڈھ رانجھا اور تھانہ بھلوال صدر پولیس نے سیف اللہ سکنہ منڈی بہاؤالدین کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح عدالتی مفروران کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ساہیوال پولیس نے ممتاز حسین سکنہ جلہ بلوچاں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :