Live Updates

عمران خان کی پنجاب کے ساتھ منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے‘چوہدری حامد حمید

بدھ 27 مئی 2015 12:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری گلگت بلتستان امور کشمیر چوہدری حامد حمید نے کہا ہے کہ عمران خان کی پنجاب کے ساتھ منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ عمران خان کو پنجاب کی تر قی پسند نہیں آتی ۔ عمران خان لاہور کے ترقیاتی کاموں پر واویلا کیا کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے تازہ انٹر ویو نے ان کے اندر پنجاب کی چھپی دشمنی باہر آگئی ہے او رچین او رپاکستان کی دوستی کو بھی عمران خان نے نشانہ بنایا ہے ۔

عمران خان دعواہ کر تے ہیں کہ وہ دوسری بڑی پارٹی ہیں اگر ہیں تو دل بھی بڑا کریں پنجاب آبادی کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے اس کے مسائل بھی زیادہ ہیں ۔عمران خان کو پنجاب کی ترقی سے جیلس نہیں ہونا چاہیے اگر وزیر اعلیٰ کے پی کے نالائق ہیں تو اس میں میاں محمد نواز شریف کا کیا قصور ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :