اسلام آباد : قانون سب کے لیے برابر ہے، حکومت قانون کی بالا دستی کے لئے اقدامات کرتی رہے گی، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 مئی 2015 12:02

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 27 مئی 2015 ء) : وفاقہ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، ڈسکہ واقعہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ تھا جس پر قانون حرکت میں آیا، لیکن وکلا کی جانب سے ڈسکہ واقعہ پر جو ردعمل سامنے آیا وہ مناسب نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ یہ بھی مناسب نہیں کہ قانون کے رکھوالے لا قانونیت کریں، ہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت قانون کی بالا دستی کے لیے اقدامات کرتی رہے گی جبکہ ایگزیکٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ معاملے کی تحقیقات جا ری ہیں ، ایف آئی اے ایگزیکٹ کے معاملے پر اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے.