پشاور : مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، 562 مشتبہ افراد زیر حراست

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 مئی 2015 11:48

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 27 مئی 2015 ء) : پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 562 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا.

(جاری ہے)

آئی جی کے پی کے ناصر کان درانی نے بتایا کہ گرفتار افراد میں 35 افغان باشندے بھی شامل ہیں، جبکہ آپریشن کے دوران 899 گھروں اور 292 ہوٹلوں کو چیک کیا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے سکیورٹی میں مزید بہتری کے لیےنوٹسز بھی جاری کیے گئے. آئی جی کے پی کے کا کہنا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت 8 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا.

متعلقہ عنوان :