سانحہ ڈسکہ پر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دوسرے روز وکلا کی ہڑتال

بدھ 27 مئی 2015 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) سانحہ ڈسکہ پر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی وکلاء کی ہڑتال جاری رہی ۔پنجاب بار کونسل کی اپیل پر مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی۔ ڈسکہ میں وکلاء کی ہلاکت کے بعد ڈسکہ اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دوسرے روزبھی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔ لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں سیکورٹی انتظامات رینجرز کے حوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی پر دھاوا بول دیا تھا۔ مشتعل وکیلوں نے اسمبلی کے اندر خالی بوتلیں اور ڈنڈے بھی پھینکے ، لائٹس توڑ دیں ، وہاں لگے ٹینٹ اور سیکورٹی کیبن کو بھی آگ لگا دی جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے باہر ججز گیٹ کے سامنے ایلیٹ فورس کی گاڑی پر بھی ہلہ بول دیا اور اینٹیں، ڈنڈے مار کر شیشے توڑے ، پھر دروازوں کو نشانہ بنایا اور پھر مل کر الٹا دیا۔ وکلا نے گاڑی کی سیٹیں نکالیں اور پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ وکلا گردی کے باعث مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگیا جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :