کلر سیداں،نامعلوم افراد نے اڈے پر کھڑی2 بسیں جلا دیں

بدھ 27 مئی 2015 11:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں نامعلوم افراد نے اڈے پر کھڑی 2 بسیں جلا دیں۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پیٹرول چھڑک کر رات میں 2 بسوں کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بسوں میں سوئے ہوئے ڈرائیوروں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ایک ہفتے قبل نئے ماڈل کی 10 بسوں کا افتتاح کیا تھا ،یہ بسیں کلر سیداں سے راجا بازار تک چلائی گئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :