کندھ کوٹ، ریلوے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے دہشتگرد گرفتار

بدھ 27 مئی 2015 11:44

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) کندھ کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتارملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہاہے کہ دہشتگرد ریلوے ٹریک پر بم نصب کررہا تھا کہ گشتی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اسیگرفتار کرلیا ، ملزم کے پاس ڈیٹو نیٹر سمیت باردوی مواد بھی بر آمد ہوا ۔ گرفتار ہونے والے ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ ایس ایس پی عمر طفیل کا کہنا ہے کہ ملزم کئی ریلوے ٹریک بم دھماکوں اور گیس پائپ لائن دھماکوں میں بھی ملوث ہے ، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :