ایف سی کا لسبیلہ میں سرچ آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد8 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ 27 مئی 2015 11:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ایف سی نے لسبیلہ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد8 دہشتگرد گرفتار کرلئے ، دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان ایف سی کے مطابق خفیہ اطلاعات پر لسبیلہ میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد8دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار دہشتگرد حب ، بیلہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے تھے ۔ دہشتگردوں سے 14 رائفلز ، 9 مشین گنز ، واکی ٹاکی سیٹس برآمد ہوئے ہیں ۔ گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :