کراچی : دوہرے قتل میں سزائے موت کے منتظر قیدی کی سزا پر عملدر آمد رکوانے کے لیے درخواست دائر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 مئی 2015 11:40

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 27 مئی 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ میں دوہرے قتل کے جرم میں سززائے موت کے منتظر قیدی کی سزا پر عملدرآمد روکنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی، درخواست مجرم شاہد عرف شاہو کی جانب سے دائر کی گئی، مجرم نے 1999 ء میں نیپئیر میں ڈکیتی کے دوران کانسٹیبل کی اہلیہ اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، مجرم کے قکیل نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ مجرم اہل خانہ کو دیت دینا چاہتا ہے لہٰذا پھانسی دو ہفتے کے لیے مؤخر کی جائے، تاہم مجرم کی درخواست پر سماعت دوپہر ایک بجے کی جائے گی جبکہ پھانسی کے لیے کل کا دن مقرر ہے.

متعلقہ عنوان :