عمر کوٹ کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی، بیس مسافر زخمی

بدھ 27 مئی 2015 11:25

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)راجن پور میں عمر کوٹ کے قریب ٹرین پٹری سے اترنے سے بیس مسافر زخمی ہو گئے۔تفصیلا ت کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی چار بوگیاں عمر کوٹ کے مقام پر پٹری سے اتر گئیں۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ٹرین میں موجود خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں مسافروں کو گاڑیوں کے ذریعے راجن پور منتقل کردیا گیا ہے۔