ڈسکہ : وکلا کے قتل میں ملوث ایس ایچ او شہزاد اکرم کو 12 روز کے لے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 مئی 2015 11:24

ڈسکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 27 مئی 2015 ء) : ڈسکہ میں دو وکلا کو اپنی فائرنگ سے موت کے گھاٹ اتارنے والے ایس ایچ او ڈسکہ شہزاد اکرم کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج چوہدری امتیاز احمد کے روبرو پیش کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے عدالت میں مرکزی ملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، تاہم عدالت نے ڈسکہ واقعہ کے مرکزی ملزم ایس ایچ او شہزاد اکرم کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو 8 جون کو دوبارہ پیش کیا جائے اور ملزم سے کی گئی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا جائے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل ایس ایچ او ڈسکہ شہزاد اکرم نے ساتھی اہلکاروں کے ساتھ مل کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 وکیل جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :