اسلام آباد : انکوائری کمیشن نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے درکار فارم 15 سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 مئی 2015 11:17

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 27 مئی 2015 ء) :چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں آج فارم 15 سے متعلق انکوائری کمیشن کا ان کیمرا اجلاس ہوا، جس میں قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے فارم 15 کے حصول اور اسکے طریقہ کار سے متعلق انکوائری کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی تجاویز کے مطابق فارم 15 کے حصول کیلئے تھیلے کھولنے پر اعتراض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ن لیگ ،پی ٹی آئی ،ق لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما اور وکلا شریک ہوئے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے فارم 15 کے حصول اور اسکے طریقہ کار سے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے وکلا نے تجاویز کمیشن کے سربراہ کو دیدیں ،جس پر کمیشن کے سربراہ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، ذرائع کے مطابق کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے.