خواجہ سعد رفیق نے خوشحال خاں خٹک ایکسپریس کے حادثے کی تحقیقات کیلئے سہ رُکنی کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 26 مئی 2015 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خوشحال خاں خٹک ایکسپریس کے حادثے کی تحقیقات کیلئے سہ رُکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔ منگل کی شام کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خاں خٹک ایکسپریس کی 9 میں سے 6بوگیاں کوٹ بہرام پر پٹری سے اُتر گئیں جس کے نتیجے میں 2مسافر زخمی ہوگئے۔

ٹرین کے 383مسافروں کو بسوں کے ذریعے راجن پور پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا جہاں ان کے قیام و طعام کا مناسب بندوبست کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مسافروں کو اُن کی منزلِ مقصود تک پہنچانے کیلئے ملتان سے متبادل ٹرین راجن پور روانہ ہوگئی جبکہ ایک ریلیف ٹرین سمہ سٹہ سے اور دوسری ریلیف ٹرین روہڑی سے روانہ ہوئی۔ حادثے کی اطلاع پاتے ہی چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت اعلیٰ حکام سینٹرل کنٹرول روم لاہور میں پہنچ گئے ۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی ان سے مسلسل رابطے میں رہے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان دیگر ریلوے حکام کے ساتھ جائے حادثہ پر روانہ ہوگئے۔ چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ، چیف انجینئر اوپن لائن اور چیف مکینکل انجینئر کیرج اینڈ ویگنز پر مشتمل سہ رُکنی کمیٹی کو تین دن کے اندر تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :