فرنٹیئرکوربلوچستان کاحب اورمکران میں سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 6دہشتگردگرفتار،قبضے سے خودکار ہتھیاراورگولہ بارودبرآمد، ترجمان ایف سی

منگل 26 مئی 2015 23:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2015ء) فرنٹیئرکوربلوچستان کاحب کے علاقے رمضان گوٹھ اورمکران کے علاقے دشت میں حساس اداروں کی اطلاع پر سرچ آپریشن، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 06دہشتگردگرفتار، قبضے سے خودکار ہتھیاراورگولہ بارودبرآمد۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے حساس اداروں کی اطلاع پرحب کے علاقے رمضان گوٹھ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 04دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

گرفتار دہشتگرد مبینہ طورپر24مئی کو حب بازار میں صدرپاکستان ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پرحملے اوردیگرتخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔گرفتاردہشتگردوں سے مزیدتفتیش جاری ہے۔دوسری کارروائی میں ایف سی نے حساس اداروں کی اطلاع پر مکران کے علاقے دشت میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 02دہشتگردوں کوگرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

گرفتارہونے والے دہشتگرددشت کے نواحی علاقوں میں سکیورٹی فورسزپر حملے اور ایف ڈبلیو اوکے ترقیاتی منصوبوں کونشانہ بنانے میں ملوث تھے۔

گرفتار شرپسندوں کے قبضے سے خود کارہتھیاراور گولہ بارود برآمدکرلیاگیا۔گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدت پسند اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بدامنی پھیلا کر صوبے کے عوام کومشکلات اور عدم استحکام پیداکرنے کے درپے ہیں لیکن فرنٹےئرکور بلوچستان عوام کے تعاون سے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف ٹارگٹڈآپریشن بلاتفریق جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :