فنی خرابی کے باعث حیدر آباد ریجن کو بجلی کے بڑے شٹ ڈاوَن کا سامنا: حیسکو ترجمان

muhammad ali محمد علی منگل 26 مئی 2015 23:21

حیدر آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) فنی خرابی کے باعث حیدر آباد ریجن کو بجلی کے بڑے شٹ ڈاوَن کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ حیسکو ترجمان کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق حیدر آباد ریجن کو فنی خرابی کے باعث بجلی کے بڑے شٹ ڈاوَن کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

بریک ڈاوَن کی وجہ سے ٹنڈوالہٰ یار، میر پور خاص اور عمر کوٹ تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ حیسکو ترجمان کے مطابق بجلی بحال کرنے میں 3 سے 4 گھنٹے کا وقت لگ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :