ڈسکہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘ اس دکھ کے عالم میں ججز وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کاڈسکہ میں وکلاء کے قتل پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب ‘ اظہار افسوس

منگل 26 مئی 2015 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انورخان کاسی نے ڈسکہ میں ہونے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس دکھ کے عالم میں ججز وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں چیف جسٹس محمد انور خان کاسی ،جسٹس نورالحق این قریشی ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی ،جسٹس اطہرمن اﷲ ،جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدرراجہ علیم خان عباسی ،جنرل سیکرٹری سردار شوکت حیات ،جوائنٹ سیکرٹری وجیہہ پرویز ، اسلام آباد بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین سید واجد علی گیلانی ، پیپلز لائرز فورم کے نائب صدر فیصل عباسی ، حافظ منور اقبال ایڈووکیٹ ، ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر نیاز اﷲ نیازی ،ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری ریاست علی آزاد سمیت وکلاء کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تعزیتی ریفرنس کے دوران ڈسکہ میں جاں بحق ہونے والے وکلاء کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے کہا کہ ڈسکہ کا واقعہ دہشت گردی ہے اس حوالے سے سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام ججز وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں

متعلقہ عنوان :