وکلا ء صبروتحمل کا مظاہرہ کریں،یقین دلاتے ہیں مجرم سزا سے بچ نہیں پائیں گے،ڈسکہ کاواقعہ ایک پولیس افسر کا انفرادی فعل ہے، جے آئی ٹی تشکیل دیدی ، جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی

وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کا بیان

منگل 26 مئی 2015 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ وکلا ء صبروتحمل کا مظاہرہ کریں،یقین دلاتے ہیں کہ مجرم سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔لاہورسے جاری بیان میں وزیر داخلہ پنجاب نے وکلا ء سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں۔ڈسکہ واقعے کے حوالے سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم قائم کر دی ہے۔ڈسکہ کاواقعہ ایک پولیس افسر کا انفرادی فعل ہے۔

(جاری ہے)

ذمے داران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔شجاع خانزادہ نے کہاکہ حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین اور وکلا ء برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے،جلد سے جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیم طویل عرصے کے بعد وطن آئی ہوئی ہے ،وکلاصبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، یقین دلاتے ہیں کہ مجرم سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :