لاہور چیمبر کا چند روز کیلئے صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مثتثنیٰ قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم

منگل 26 مئی 2015 22:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے چند روز کے لیے صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مثتثنیٰ قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت یہ فیصلہ مستقل بنیادوں پر نافذ کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ اس وقت حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مثتثنیٰ قرار دینے سے صنعتی پیداوار بڑھے گی جس کے برآمدات پر مثبت اثرات برآمد ہونگے جبکہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بھی اس فیصلے سے مستفید ہونگے ، برآمدات بڑھنے سے درآمدات اور برآمدات کے درمیان عدم توازن بھی کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو توانائی کی مسلسل فراہمی کے لیے حکومت کو سٹیک ہولڈرز سے مل کر لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے کیونکہ ملک کی معاشی نشوونما کا دارومدار صنعتوں کا مسلسل پہیہ چلنے پر ہے ۔صنعتی پیداوار بڑھنے سے حکومت کے محاصل بھی بڑھیں گے جس سے ٹیکس اہداف پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :