ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17.5ارب ڈالر تک پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی منگل 26 مئی 2015 22:15

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17.5ارب ڈالر تک پہنچ گئے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعوی کیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17.5ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے وفاقی کابینہ کو دیے جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17.5ارب ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالر تک پہنچنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

احتجاج اور دھرنے کے باعث اس مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد حاصل نہ کی جاسکی جبکہ اسحاق ڈار کی جانب سے تجارتی خسارہ 0.72 فیصد بڑھنے کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی برآمدات میں اس مالی سال 16.3 فیصد کمی آئی ہے، اس مالی سال میں کل 1936 ارب کے ٹیکس اکٹھے کیے گئے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری 6.2 فیصد ارب ڈالر رہی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو ملکی معیشت بہتر کرنے پر مبارکباد دی بھی گئی۔

متعلقہ عنوان :