جنوبی پنجاب کے پیٹرولیم ڈیلرز کومطلوبہ مقدار سے 60 فیصدکم ڈیزل اورپٹرول کی فراہمی سے خطرناک بحران پیداہوسکتاہے ،حاجی یاسین

بحران ملک کی معیشت سمیت موجودہ حکومت کیلئے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہوگا ،صدر پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن بہالپور

منگل 26 مئی 2015 22:15

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پی ایس اوکی جانب سے جنوبی پنجاب کے پیٹرولیم ڈیلرز کوڈیزل اورپٹرول کی مطلوبہ مقدار میں42 سے60 فیصدکم فراہمی سے خطرناک بحران پیداہوسکتاہے جوملک کی معیشت سمیت موجودہ حکومت کیلئے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہوگا یہ بات صدرپاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع بہاولپورحاجی یاسین نے بتائی انہوں نے کہاکہ گزشتہ چنددنوں میں ساتھ فیصد تک خودساختہ کمی کردی گئی ہے جس سے پیٹرولیم ڈیلرز سمیت کاشتکاروں اوردیگرعوام میں تشویش پیداہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ اسوقت ان علاقوں میں کسانوں کوکپاس کی کاشت کیلئے ڈیزل کی شدیدضرورت ہے جوپی ایس اوکے ارباب اختیار کی طرف سے پٹرول ڈیزل کی کم فراہمی کی وجہ سے حکومت کیلئے ہرپریشان کن صورتحال پیداکرسکتی ہے انہوں نے انتباہ کیاکہ اس بحران سے پٹرول پمپوں کوتالے لگ جائیں گے اورکاشتکار بھی سٹرکوں پرآجائیں گے انہوں نے کہاکہ ایک طرف توسی این جی کی طویل عرصہ سے بندش ہے اوردوسری طرف پٹرول وڈیزل کی فراہمی میں ساٹھ فیصد کمی کردی گئی ہے جوجنوبی پنجاب میں حالات کی خرابی کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے انہوں نے کہاکہ پی ایس اوکے متعلقہ حکام اس کمی کے اسباب بتانے سے بھی گریزاں ہیں حاجی محمدیاسین نے کہاکہ پٹرول اورڈیزل بحران حکومت کیخلاف سازش اور معاشرے میں بے چینی کاسوچاسمجھا منصوبہ بھی ہوسکتاہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر پٹرول اورڈیزل کی مطلوبہ مقدار میں فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں مزیداضافے سے گریزکیاجائے۔

متعلقہ عنوان :