Live Updates

پی ٹی آئی بہاولپور کا ڈسکہ واقعہ پر تشویش کا اظہار

منگل 26 مئی 2015 22:15

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق صدر چیمبر آف کامرس بہاولپور شیخ عباس رضا نے ڈسکہ پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد اورفائرنگ سے 2وکیل کے جاں بحق ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے لاقانونیت کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کا م امن و امان کا قیام اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ہے پولیس کا عوام کو تحفظ دینے کی بجائے قتل و غارت میں ملوث ہونا افسوسناک پہلو ہے ۔

(جاری ہے)

سانحہ لاہور منہاج القرآن اورتحریک انصاف کے تاریخ ساز میں بھی پولیس کی جانب سے فائرنگ سے درجنوں مرد و خواتین جاں بحق ہوئے لیکن اس واقعات میں بھی ذمہ داروں کو سزانہیں مل سکی اسی لیے اب سانحہ ڈسکہ وقوع پذیر ہوا جس میں 2وکلاء پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوئے جو کہ حکمرانوں کی گوڈ گورننس اور پولیس اصلاحات کے بلند بانگ دعوؤں کی چیخ چیخ کر تردید کر رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :