کراچی ، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 10 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی

منگل 26 مئی 2015 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 10 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی ہے ۔

(جاری ہے)

جمشید ٹاوٴن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پٹیل پاڑا اور بلوچ پاڑہ میں سرچ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران مخصوص گھروں اور مقامات کی تلاشی لی گئی، جہاں سے دو منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، پولیس کے مطابق متعدد ملزمان آپریشن کی اطلاع ملنے پر علاقے سے فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے مزید کوششیں کی جارہی ہیں

متعلقہ عنوان :