کوئٹہ ،محکمہ داخلہ بلوچستان کی ایک ہفتے کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

پولیس نے ڈبل سواری والوں کاجیناحرام کردیا،100سے زائدموٹرسائیکلوں کومختلف تھانوں میں بند کردیا

منگل 26 مئی 2015 22:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) کوئٹہ میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعدمحکمہ داخلہ بلوچستان نے ایک ہفتے کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے بعدپولیس نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کرنے والوں کاجیناحرام کردیااورشہرکے تمام علاقوں میں ناکے لگا کر 100سے زائدموٹرسائیکلوں کومختلف تھانوں میں بند کردیاگیاکوئٹہ کے نواحی علاقوں سے آنے والے شہریوں کوموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں تھی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ شہرمیں دہشت گردی کے واقعات کے دوران پولیس اورانتظامیہ غائب ہوتی ہے اورساراغصہ عام شہریوں پراتارکران کی موٹرسائیکلوں کوبندکردیاجاتاہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں مسجدروڈ،قندھاری بازار،سلیم کمپلیکس اورزہری مسجد کے قریب فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 شہریوں کی ہلاکت اور11کے زخمی ہونے کے بعدمحکمہ داخلہ بلوچستان نے حالات کوکنٹرول کرنے کیلئے شہرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ہفتے کیلئے ڈبل سواری پرپابندی عائدکردی اطلاع ملتے ہی اگلے روزپولیس نے شہرکے مختلف مقامات پرناکے لگا کر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے والوں کوتنگ کرنے کاسلسلہ شروع کردیاجس کے باعث شہریوں کوشدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقوں سے آنے والے شہریوں کوڈبل سواری پرپابندی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں تھی اور بعد میں اخبارات کے ذریعے معلوم ہواکہ حکومت نے کوئٹہ شہرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکی تھی پولیس نے ڈبل سواری کے نام پر معصوم شہریوں کولوٹناشروع کردیااورپولیس کی جانب سے شہریوں کولوٹنے کے دوران عیدجیساسماء تھا۔